شائع 10 مئ 2018 05:51am

کشمیری لڑکی نے ہیری پوٹر کی خالق کا دل جیت لیا

سری نگر: کشمیری لڑکی نے ہیری پوٹر کی خالق معروف برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ کا دل جیت لیا۔

ضلع ڈوڈہ کے گاؤں کی کلثوم بانو بٹ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے،اس نے برطانوی ادیبہ جے کے رولنگ کی شخصیت پرمضمون لکھا۔

اس کی تحریر کو جے کے رولنگ نے بے حد پسند کیا اور ری  ٹوئٹ بھی کیا۔

برطانوی مصنفہ نے کلثوم بٹ کے لیے تحفہ بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

Read Comments