گاؤں کے لوگ شہر والوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں: تحقیق

شائع 19 مئ 2018 04:50pm

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ  گاؤں میں رہنے والے لوگ شہرمیں رہنے والوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

خوشی کی پیمائشی کیلئے متعین اسکیل کا استعمال کرتے ہوئے کینیڈا بھر میں چار لاکھ لوگوں کا سروے کیا گیا۔

شہروں میں اچھی تنخواہیں، بہتر شرح خواندگی اور بے روزگاری کی شرح کم ہوتی ہے۔

تاہم خوشی سے ان چیزوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کیوں کہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو مضافاتی علاقوں میں رہتے ہیں،وہ شہری علاقوں میں رہنے والوں سے آٹھ گُنا زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج معاشرتی تنہائی کے برخلاف مضبوط برادری کی  ناقابلِ تردید اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ شہری علاقوں میں زندگی واضح طور پر کم خوش ہوتی ہے۔

ٹرونٹو سے تعلق رکھنے والے تھراپسٹ  کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں رہنے والے لوگ خود کو کم محفوظ سمجھتے ہیں حتیٰ کہ لاشعور کی سطح پر بھی۔

انہوں نے کہا کہ شہری لوگ عموماً بھروسہ بھی کم کرتے ہیں۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments