گھروں میں عام طور پر چھپکلی کا ہونا معمول کی بات ہے اور ان سے چھٹکارے کے لئے لوگ کافی پریشان نظر آتے ہیں مگر کوئی حل نہیں ملتا ہے تو اس کا آسان سا حل بغیر کسی خرچے کہ آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس کے استعمال سے آپ چند ہفتوں میں گھر سے چھپکلیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔
چھپکلی کو بھگانے کے طریقے
پیاز کو سلائس کی شکل میں کاٹ لیں اور ایسی جگہ پر رکھ لیں جہاں سے چھپکلی کا آنا جانا ہو کیونکہ پیاز کی بدبو سے چھپکلیا ں دور بھاگتی ہیں ۔دوسرا طریقہ بھی بے حد آسان ہے جہاں چھپکلیاں موجود ہوتی ہیں وہاں لہسن کو چھیل کر رکھ دیں چھپکلی کے ساتھ ساتھ مکڑیاں بھی نہیں آئینگی ۔
تیسرا طریقہ یہ ہے کہ پیاز اور لہسن کا بلینڈر میں جوس نکال لیں اور اسے کسی بوتل میں ڈال لیں اسکے بعد اسے اسپرے کے طور پر استعمال کریں گھر سے ساری چھپکلیاں بھاگ جائینگی ۔