Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

چھپکلی بھگانے کےگھریلو ٹوٹکے

شائع 27 نومبر 2018 02:36pm

1200px-Asian_House_Gecko_from_bangalore

گھروں میں عام طور پر چھپکلی کا ہونا معمول کی بات ہے اور  ان سے چھٹکارے کے لئے لوگ  کافی پریشان نظر آتے ہیں مگر کوئی حل نہیں ملتا ہے تو اس کا آسان سا   حل بغیر کسی خرچے کہ آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس کے استعمال سے آپ چند ہفتوں میں گھر سے چھپکلیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔

چھپکلی کو بھگانے کے طریقے

پیاز کو سلائس کی شکل  میں کاٹ لیں اور ایسی جگہ پر رکھ لیں جہاں سے چھپکلی کا آنا جانا ہو  کیونکہ پیاز کی بدبو سے چھپکلیا ں دور بھاگتی ہیں ۔دوسرا طریقہ  بھی بے حد آسان ہے جہاں چھپکلیاں موجود ہوتی ہیں  وہاں لہسن کو چھیل کر رکھ دیں   چھپکلی کے ساتھ ساتھ  مکڑیاں بھی نہیں  آئینگی ۔

تیسرا  طریقہ  یہ ہے کہ پیاز اور لہسن کا  بلینڈر میں  جوس نکال لیں  اور اسے کسی بوتل میں ڈال لیں اسکے بعد اسے اسپرے کے طور پر استعمال کریں  گھر سے ساری چھپکلیاں بھاگ جائینگی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div