آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے کے بعد بھارتی گلوکار کا جواب
ممبئی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے گلوکار عدنان سمیع کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا گیا تھا، جس پر بھارتی گلوکار کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جس شخص کو بھارتی فوج سے بھی زیادہ رگڑا لگا وہ گلوکار عدنان سمیع خان ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے انہیں نہ صرف آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا گیا، بلکہ ٹوئٹر پر میجر عدنان سمیع کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا، جس کے تحت لوگوں نے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بس جانے والے گلوکار کا خوب مذاق اڑایا۔ پاکستانیوں کی جانب سے جب عدنان سمیع کی 'خدمات کو خراج تحسین' پیش کیا گیا تو انہوں نے بھی ٹوئٹر پر اس کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا۔ عدنان سمیع نے کہا 'دوستوں بہت برا ہوا کہ میراراز فاش ہوگیا، میں تو آئی ایس آئی کا ایجنٹ تھا لیکن اب سب ختم ہوگیا، خدا کا اور سی آئی اے، کے جی بی، ایم آئی 6 اور خاد کا شکرہے کہ میں ابھی بھی برسر روزگار ہوں۔' Hey Guys! Damn it! My cover just got blown!! I’m supposed to be an ISI agent! It’s all over now! Thank God for CIA, KGB, MI6 & KHAD that I still have a job!! — Adnan Sami (@AdnanSamiLive) March 2, 2019 عدنان سمیع کو سوشل میڈیا پر میجر عدنان سمیع قرار دیا جارہا ہے ۔ گلوکار نے اس کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ میجر کے عہدے سے ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بن چکے ہیں۔
...And by the way, It’s Lt. General & not Major - Thank you very much!!
😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂#FaarikhLog pic.twitter.com/AG0btS7dMI