کانگریس کے پینل کی امریکی صدر کو ایک ہفتے کی مہلت

شائع 30 نومبر 2019 08:27am

امریکی کانگریس کےپینل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک ہفتےکی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ چھ دسمبر تک وکیل کی مواخذے کی کارروائی میں پیش  ہونےکا فیصلہ کریں۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی جیوڈیشری کمیٹی نے دو صفحات پر مشتمل خط بھیج دیاجس میں کہا گیا ہے کہ ان کا وکیل کمیٹی کے مواخذے کے طریقہ کار کے تحت پیش ہوں ۔

قواعد کے مطابق صدر گواہوں کو بلاسکتے ہیں، شواہد پیش کرسکتے ہیں۔

Read Comments