برازیل: کھڑی گاڑی سے 7نعشیں برآمد

شائع 16 دسمبر 2019 05:42pm

برازیل  کے شہرریو ڈی جنیرو  میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران  ایک گاڑی سےسات نعشیں برآمد ہوئیں۔

مقامی میڈیا  کےمطابق ، حکام نے منشیات کے تاجروں کے خلاف ایک آپریشن کیا جس کے دوران ایک کھڑی گاڑی سےسات افراد کی نعشیں بازیاب کی گئیں۔

 حکام نے اس گاڑی سے بھاری تعداد میں  اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیا ۔

 پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read Comments