برازیل: کھڑی گاڑی سے 7نعشیں برآمد
برازیل کے شہرریو ڈی جنیرو میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران ایک گاڑی سےسات نعشیں برآمد ہوئیں۔
مقامی میڈیا کےمطابق ، حکام نے منشیات کے تاجروں کے خلاف ایک آپریشن کیا جس کے دوران ایک کھڑی گاڑی سےسات افراد کی نعشیں بازیاب کی گئیں۔
حکام نے اس گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیا ۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔