'پاکستان خطےمیں مزیدکسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا'

شائع 08 جنوری 2020 01:28pm

وزیراعظم عمران خان اور عمانی وزیر مذہبی امور کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نےمشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پراظہارتشویش کرتےہوئےکہاکہ ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمےکےلئےاپناکرداراداکرےگا۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جنگ کسی کےبھی مفاد میں نہیں۔پاکستان خطےمیں مزیدکسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔پاکستان نے ایران اورسعودیہ عرب کےتنازعات ختم کرنےکےلئے بھی کوششیں کی۔

Read Comments