‘پاکستان اسلامی دنیا اورعالمی مفاد میں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہےگا’

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 10:27am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ پاکستان اسلامی دنیا اورعالمی مفاد میں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہےگا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوایران، سعودی عرب اورامریکا کا دورہ کرنے اورمتعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت خطے میں قیام امن اورکشیدگی کے خاتمے کے لیے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزیدکہنا تھا ‏کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، وزیراعظم نےواضح کردیاہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں،مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی،پاکستان اسلامی دنیااورعالمی کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا ۔

Read Comments