محکمہ موسمیات کی جڑواں شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2020 09:48am

اسلام آباد اورگردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،شدید سردی کی لہر جاری ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

ملک بھرکی طرح وفاقی دارالحکومت سمیت گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ روز موسم ابرآلود رہنے کے باعث رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،بارش کے باعث سردی بھی بڑھ گئی ہے۔

آزادکشمیر بھرمیں بھی بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے،جس سے سردی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔

Read Comments