چیف الیکشن کمشنراور 2اراکین کی تقرری ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 10:27am

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر اور 2اراکین کی تقرری کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے ،حکومت اوراپوزیشن کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

چیف اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا ، پارلیمانی کمیٹی کی10ویں بیٹھک آج ہونے جا رہی ہے ۔

 حکومت اوراپوزیشن کے 12ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرپرسن شیریں مزاری کریں گی۔

ان کیمرہ اجلاس میں  حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام تجویز کیے جائیں گے،کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے باعث نئے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کے لیے حکومت نے بابریعقوب، فضل عباس میکن، عارف خان کے نام جبکہ اپوزیشن نے ناصرکھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق تارڑ کے نام تجویز کیے۔

پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کو مساوی نمائندگی حاصل ہے۔

Read Comments