محکمہ داخلہ پنجاب کو  نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات 

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2020 10:34am

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ظاہر کردئیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی مخالفت کردی ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو اس وقت تک درست نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک متعلقہ بورڈ اس کو درست نہیں قرار دیتا،نوازشریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھیجوا دی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے،محکمہ صحت پنجاب میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے گا۔

Read Comments