سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیرمقدم کرتے ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پربحث کا خیرمقدم کرتے ہیں،عالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کشمیرکی صورتحال زیربحث آنےکاخیرمقدم کرتےہیں،سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور سنگین حالات کی عکاسی ہے۔
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کی صورتحال کے دوبارہ جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ جموں و کشمیر ایک عالمی تنازعے کی حیثیت میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور کونسل کی جانب سے اس پر غور موجودہ صورتحال کی نزاکت کے اعتراف و احساس کا مظہر ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 16, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک اخلاقی، سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی تدبیر وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ہم اہلِ کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں انکا بنیادی (ناقابلِ انتقال) حقِ خودارادیت مل نہیں جاتا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 16, 2020
