گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2020 04:34am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کر دی۔

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود 318 اراکین پارلیمنٹ اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کراسکے ،  الیکشن کمیشن نے رکنیت معطل کر دی۔

قومی اسمبلی کے70 اور سینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی، پنجاب اسمبلی کے 115،سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی گئی

 رکنیت معطل ہونے والے اراکین میں وفاقی وزرا ءبھی شامل  ہیں، فروغ نسیم، وزیر طارق بشیر چیمہ،  فواد چوہدری، نورالحق قادری، زرتاج گل ، فرخ حبیب، راجا پرویز اشرف سینیٹر مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے تک پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل رہے گی،وہ اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔

Read Comments