Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
حکومت پنجاب نے صوبے میں انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں صحت کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امراض خون کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس اہم منصوبے کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے ،منصوبے کے حوالے سے ضروری اقدامات جلد طے کئے جائیں تاکہ آئندہ مالی سال کے آغاز میں اس پر کام شروع کیا جاسکے،پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،امراض خون میں مبتلا افرادبالخصوص بچوں کی بروقت تشخیص سے جان بچائی جاسکے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ پنجاب میں انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا قیام طبی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔