نیا چیف الیکشن کمشنرکون؟پارلیمانی کمیٹی آج 3ناموں پرمشاورت کرے گی

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 11:14am

اسلام آباد:نیا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا؟ پارلیمانی کمیٹی آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تجویزکردہ 3ناموں پرمشاورت کرے گی۔

کون ہوگا نیا چیف الیکشن کمشنر؟جمیل احمد، فضل عباس میکن یا پھر فضل عباس میکن  ہوں گے؟،3ناموں میں کسی ایک کا نام کے فائنل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے تجویزکردہ تینوں ناموں پر غور کےلیےچیئرپرسن شریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج پھر ہوگا،پارلیمانی کمیٹی حکومت اوراپوزیشن کے 12ممبرزپرمشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق،پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنراور2ممبران کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔

Read Comments