“چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں”

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 11:26am

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔

معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا ہے اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے،  مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے  نجات دلانے کے لیے کیے گئے ہیں، قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا  وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،عوام کو براہ راست ریلیف دینے کے لیے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا، آنے والے دنوں میں  عوام کی آسانی کے لیے مزید اقدامات ہوں گے۔

Read Comments