محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارش کی پیش گوئی  کردی

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 10:56am

لاہور:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارش کی پیش گوئی  کردی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم ہر لمحہ بدل ہی رہا ہے سردی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ٹھنڈی ہواوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

صوبے بھر میں گزشتہ روز کےچھائے بادل چھٹ گئے دن ہوتے ہی سورج نے اپنا اثر دیکھایا اور سردی کی شدت میں کچھ حد تک  کمی کردی،سردی میں سورج کی تپش شہریوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔

 صبح اور شام کے اوقات میں دھند کے بادلوں نے موٹرویز پر حد نگاہ کم کی تاہم ٹرینوں کے شیڈول بھی متاثر رہے۔

میانوالی رحیم یار خان سیالکوٹ فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی اورزیریں پنجاب میں رم جھم کی پیش گوئی کی ہے۔

Read Comments