Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2020 10:19am
فائل فوٹو

لاہور:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ان دنوں موسم کے انداز کچھ الگ ہیں ،کبھی بارش، کبھی دھند اور اب سورج کے دیدار سے سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے،سرد موسم میں سورج کی تپش شہریوں کوخوب بھارہی ہے۔

 دوسری جانب گوجرانوالہ،فیصل آباد،خوشاب اور نارووال سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہےجبکہ رات اور صبح کے وقت دھند بھی چھائی رہتی ہے۔

موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں اور بارش کی پیش گوئی کے ساتھ موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div