Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چین میں پھیلنے والے وائرس سے اردگرد کے ممالک کو بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔منسٹری آف نیشنل ہیلتھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے جانے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے۔چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کےلئے اسکریننگ ڈیسک قائم کردیے گئے۔ چین میں کرونا وائرس مچھلی، گوشت منڈی والوں کو لاحق ہوا۔بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری وائرس کی علامات ہیں۔وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان کو منتقل ہوتا اور پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے ۔دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں۔ وائرس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ایئرپورٹ پر قائم اسکریننگ ڈیسک کے ساتھ ماہر ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔وائرس کی تشخیص ہونے پر متاثرہ مریض کو پمز اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔
چین میں پھیلنے والے وائرس سے اردگرد کے ممالک کو بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔
منسٹری آف نیشنل ہیلتھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے جانے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے۔چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کےلئے اسکریننگ ڈیسک قائم کردیے گئے۔
چین میں کرونا وائرس مچھلی، گوشت منڈی والوں کو لاحق ہوا۔بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری وائرس کی علامات ہیں۔وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان کو منتقل ہوتا اور پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے ۔
دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں۔ وائرس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔
ایئرپورٹ پر قائم اسکریننگ ڈیسک کے ساتھ ماہر ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔وائرس کی تشخیص ہونے پر متاثرہ مریض کو پمز اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔