وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 04:34am

وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان شوکت خانم میموریئل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرکراچی پنہچیں گے۔کراچی میں وزیراعظم ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم "کامیاب جوان پروگرام" کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان شوکت خانم میموریئل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

Read Comments