Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،ٹھنڈے موسم نے جاتی ہوئی سردی کو روک دیا ۔
بادلوں سے گھرا آسمان اور وقفے وقفے سے بارش کےباعث پنجاب بھر میں جاتی سردی ٹھہر گئی، ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت کم کردیا،بارش نے پارکوں میں رونق کم کردی ہے لیکن شہری کہتے ہیں یہی موسم تو انجوائےمنٹ کا ہے۔
قصور، سیالکوٹ، پھالیہ، بہاولنگر، حجرہ شاہ مقیم، سمندری، وہاڑی، عارف والا، ننکانہ صاحب، شورکوٹ، منڈی بہاؤالدین، چشتیاں اور رینالہ خورد سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم سرد کردیا ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔