کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کے معاملے پر طویل بحث، نئے آئی جی سندھ کی منظوری مؤخر

شائع 28 جنوری 2020 05:31pm

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں آئی جی سندھ کے ‏معاملے پر طویل بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے سندھ حکومت کے ناموں پراعتراض کردیا۔ جس کے بعد کابینہ نے آئی ‏جی سندھ کی منظوری موخرکرتے ہوئے،گورنراوروزیراعلی سندھ کومل بیٹھ کر معاملہ ‏حل کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وزیر اعظم اورصدرکی تنخواہ میں ترمیم کی منظوری دےدی گئی ۔صدراور‏وزیراعظم کیمپ آفس نہیں بنا سکیں گے۔وزیراعظم کی تنخواہ میں ترمیم کا ‏معاملہ پارلیمنٹ میں بھی پیش ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے فیصلوں اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے ڈیوٹی فری گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی توثیق ‏کردی۔

وفاقی کابینہ نے اوگرا کے وائس چیئرمین کی تعیناتی،ممنوعہ اورغیر‏ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کی منظوری دے دی۔

کابینہ میں ادارہ جاتی اصلاحات پرہونیوالی پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کردی ‏گئی ۔بچوں کے حقوق کےلئے نیشنل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی ‏حکومت کی جگہ متعلقہ اتھارٹی لکھنے کی قواعد کی منظوری دے دی گئی۔

پچاس ‏لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبے کی منظوری کا معاملہ وزیر ہاوسنگ کے بیرون ‏ملک ہونے کے باعث معاملہ موخر کر دیا گیا۔

Read Comments