کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کے معاملے پر طویل بحث، نئے آئی جی سندھ کی منظوری مؤخر
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں آئی جی سندھ کے معاملے پر طویل بحث ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے سندھ حکومت کے ناموں پراعتراض کردیا۔ جس کے بعد کابینہ نے آئی جی سندھ کی منظوری موخرکرتے ہوئے،گورنراوروزیراعلی سندھ کومل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں وزیر اعظم اورصدرکی تنخواہ میں ترمیم کی منظوری دےدی گئی ۔صدراوروزیراعظم کیمپ آفس نہیں بنا سکیں گے۔وزیراعظم کی تنخواہ میں ترمیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی پیش ہوگا۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے فیصلوں اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے ڈیوٹی فری گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے اوگرا کے وائس چیئرمین کی تعیناتی،ممنوعہ اورغیرممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کی منظوری دے دی۔
کابینہ میں ادارہ جاتی اصلاحات پرہونیوالی پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ۔بچوں کے حقوق کےلئے نیشنل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی حکومت کی جگہ متعلقہ اتھارٹی لکھنے کی قواعد کی منظوری دے دی گئی۔
پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبے کی منظوری کا معاملہ وزیر ہاوسنگ کے بیرون ملک ہونے کے باعث معاملہ موخر کر دیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔