آئی جی سندھ کےلئے عمران احمرکا نام تجویز

شائع 29 جنوری 2020 01:59pm

وفاق نے آئی جی سندھ کےلئے عمران احمرکا نام تجویزکردیا ہے۔نیا نام گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کو بھجوایا جائے گا۔ مکمل اتفاق کے بعد نیا آئی جی تعینات ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے نیا نام گورنر اور وزیراعلی سندھ کوبھجوایا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے آئی جی سندھ کےلئے عمران احمرکا نام تجویز کردیا ہے۔عمران احمر اس وقت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کے طورپرفرائض انجام دے رہے ہیں۔

گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کے مکمل اتفاق کے بعد ہی نیا آئی جی تعینات ہوگا۔

Read Comments