Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہورکی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت کے روبرو مقدمےمیں گرفتار یوسف عباس کو پیش کیا گیا۔
نوازشریف کے وکیل امجد پرویز کے جونئیر محمد سلمان نے نوازشریف کی حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد ہی وہ سفر کر سکیں گے،عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرئے۔
نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے بتایا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت کو مطمئن کیا جائے کہ ان کی حالت سفر کے قابل نہیں ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 14فروری تک ملتوی کردی جبکہ اس مقدمے میں مریم نواز کو عدالت نے پیشی سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔