Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں،تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن کرکے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی مگر تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے،ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بچایا گیا ہے،کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،موجودہ حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے،تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔