قیام امن کے دشمن اورشرپسند عناصرمنہ کی کھائیں گے ،فردوس عاشق اعوان

اپ ڈیٹ 02 فروری 2020 09:33am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قیام امن کے دشمن اورشرپسند عناصرمنہ کی کھائیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ قیام امن کے دشمن اورشرپسند عناصرمنہ کی کھائیں گے،پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کے لیے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں،دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شرپسندوں کوقبائلی عوام کی ترقی اورخوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کےلیے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں ،انضمام شدہ علاقوں کی تعمیروترقی خصوصاً نوجوانوں کے لیےروزگارکی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ، محب وطن قبائلی عوام کوان کی قربانیوں،صبر اور استقامت  کا پھل ہر صورت ملے گا۔

Read Comments