پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

اپ ڈیٹ 04 فروری 2020 10:27am

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان جبکہ دیگر اضلاع میں مطلع آبر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاڑاچنار میں سب سے کم منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

کالام میں منفی 8، ہنز میں منفی 7، دیر میں منفی 4 مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے میں آج سے بارش کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

پشاور چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، ایبٹ آباد میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

Read Comments