'اس مشکل گھڑی میں پاکستان چین اور اسکے عوام کے ساتھ کھڑا ہے'
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان چین اور اسکے عوام کے ساتھ اسی طرح کھڑا ہے جسطرح ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔فارن آفس اور اوورسیز منسٹری کو ہدایت کی ہے کہ ووہن میں پھنسے طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا پاکستان مشکل گھڑی میں چینکے ساتھ کھڑا ہے۔چین کی ہرممکن اور ہر طرح کی مدد کریں گے۔ اسی طرح مدد کریں گے جسطرح چین ہماری کرتا ہے۔
مصائب و امتحان کے ان لمحات میں پاکستان چینی حکومت اور عوام کیساتھ ہے اور ہمیشہ انکے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہم بالکل اسی جذبے اور انداز میں چین کی ہر ممکن اخلاقی و مادی معاونت کریں گے جیسے چین نے کرب و آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 12, 2020
وزیراعظم عمران خان کی فارن آفس اور اوورسیز منسٹری کو ہدایت بھی دیں کہ ووہن میں پھنسے طلباء کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔
میں نے دفتر خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو ہدایات دی ہیں کہ ووہان میں پھنسے ہوئے ہمارے طلبہ و طالبات کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 12, 2020