'اس مشکل گھڑی میں پاکستان چین اور اسکے عوام کے ساتھ کھڑا ہے'

شائع 12 فروری 2020 05:07pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان چین اور اسکے عوام کے ساتھ اسی طرح کھڑا ہے جسطرح ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔فارن آفس اور اوورسیز منسٹری کو ہدایت کی ہے کہ ووہن میں پھنسے طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا پاکستان مشکل گھڑی میں چینکے ساتھ کھڑا ہے۔چین کی ہرممکن اور ہر طرح کی مدد کریں گے۔ اسی طرح مدد کریں گے جسطرح چین ہماری کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی فارن آفس اور اوورسیز منسٹری کو ہدایت بھی دیں کہ ووہن میں پھنسے طلباء کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔