وزیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے3 بہن بھائی جاں بحق

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 09:19am

علی پور چٹھہ :وزیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3معصوم بہن بھائی جاں بحق  جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔

وزیرآباد کے علاقے علی پور چٹھہ کے محلے چراغ آباد میں محمد عرفان نامی شخص کی بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر3بچے جان سے گئے ۔

جاں بحق بچوں میں 8سالہ مسکان،5سالہ محمد بوٹا اور3سالہ علی شان شامل ہیں،حادثے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔

امدادی ٹیموں نےزخمیوں اور لاشوں کوملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متاثرہ خاندان کی مدد کی اپیل کی ہے۔

Read Comments