وزیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے3 بہن بھائی جاں بحق
فائل فوٹوعلی پور چٹھہ :وزیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3معصوم بہن بھائی جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔
وزیرآباد کے علاقے علی پور چٹھہ کے محلے چراغ آباد میں محمد عرفان نامی شخص کی بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر3بچے جان سے گئے ۔
جاں بحق بچوں میں 8سالہ مسکان،5سالہ محمد بوٹا اور3سالہ علی شان شامل ہیں،حادثے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔
امدادی ٹیموں نےزخمیوں اور لاشوں کوملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متاثرہ خاندان کی مدد کی اپیل کی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔