جمشید دستی کو آئل ٹینکر کیس میں ضمانت پر رہاکردیا گیا

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 09:19am

لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو آئل ٹینکر کیس میں ضمانت پر رہا کر دیا۔

آئل ٹینکر کیس میں گرفتار جمشید دستی کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ  کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں مقدمات کی پیروی کریں گے۔

Read Comments