جمشید دستی کو آئل ٹینکر کیس میں ضمانت پر رہاکردیا گیا
فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو آئل ٹینکر کیس میں ضمانت پر رہا کر دیا۔
آئل ٹینکر کیس میں گرفتار جمشید دستی کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں مقدمات کی پیروی کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔