'حکومت تمام کیمیکلز کمپنیز کو شہر سے دور شفٹ کرنیکا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے'

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020 04:28pm

کیماڑی میں پراسرار طور پر نکلنے والی زہریلی گیس سے متعلق وزیر اطلاعات ناصر شاہ کہتے ہیں رپورٹس آنے سے قبل حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کیا ہے اور کہاں سے آرہی ہے۔ پاک فوج ، پاک نیوی سمیت حکومت سندھ اپنا رول ادا کررہی ہے۔

  کمشنر کراچی کے دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ زہریلی گیس کے حوالے سے تمام نمونے لے لئے گئے ہیں ۔رپورٹس آنے سے قبل حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کیا ہے اور کہاں سے آرہی ہے۔

 ناصر حسین شاہ نے کہاکہ زہریلی گیس سےدس کے قریب اموات اور ڈھائی سو سے زائد افراد متاثر ہیں۔حکومت سندھ نے اپنی پوری توجہ شہریوں کی جان بچانےاور زہریلی گیس کےاخراج کا پتہ لگانے میں مرکوز کی ہوئی ہے۔

 وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اب ایسا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے کہ تمام کیمیکلز کمپنیز کو شہر سے دور شفٹ کیا جائے۔

Read Comments