وزیر اعظم کی برطانوی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات

شائع 19 فروری 2020 07:21pm

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے برطانوی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا  بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات اور اقدامات خطے کے امن کےلئے خطرہ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے بھارت نے تمام حقوق اور آزادی چھین لی ہے۔ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات اور اقدامات خطے کے امن کےلئے خطرہ ہیں۔ صرف مقبوضہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔

وزیر اعظم نے کہاعالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی جرائم سے متعلق معاملات اٹھائے۔

Read Comments