وزیر اعظم کی برطانوی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات
ریڈیو پاکستانوزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے برطانوی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات اور اقدامات خطے کے امن کےلئے خطرہ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے بھارت نے تمام حقوق اور آزادی چھین لی ہے۔ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات اور اقدامات خطے کے امن کےلئے خطرہ ہیں۔ صرف مقبوضہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔
وزیر اعظم نے کہاعالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی جرائم سے متعلق معاملات اٹھائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔