فیروز خان کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

شائع 06 مارچ 2020 03:32pm

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان شوبز چھوڑ دیا ۔۔

ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اب وہ اس پلیٹ فارم کو صرف اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلیے استعمال کریں گے۔

شوبز کا ایک اور ستارہ انڈسٹری چھوڑ گیا،اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

ٹوئٹر پر اعلان کیا اب میری خدمات صرف اسلام کی ترویج کیلیے ہوں گی، مجھے اور میرے پیاروں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سورۃ احزاب کی آیت بھی شیئر کی ۔۔ جس میں پردے کے احکامات پر بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی فیروز خان نے حدیث نبوی بھی تحریر کی کہ تم میں بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کیساتھ بہتر ہے۔

Read Comments