Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2021 10:22am

اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد میں فرق

پارلیمانی قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جاتی ہے۔

ایوان میں تحریک پیش ہونے کے تین دن کے بعد اور سات دن کے اندر اندر اس پر ووٹنگ ہوتی ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ایوان کی کل تعداد کے 20 فیصد ارکان کے دستخط ہونا لازمی ہیں۔

عدم اعتماد پر ووٹنگ کا طریقہ کار بھی وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کار یعنی اوپن ووٹنگ اور ڈویژن کے ذریعے ہوتا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئیں لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

اسی طرح چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سپیکرز کے خلاف آنے والی تحاریک عدم اعتماد بھی ناکامی کا سامنا کر چکی ہیں۔

Read Comments