Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2021 10:58am

سعودی عرب:میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ افراد کی شرکت

سعودی عرب میں میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔

تیل کی دولت سے مالا مال صحرائی مملکت سعودی عرب میں چار روزہ تقریب کے اختتام پر حکام نے بتایا کہ میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔

الیکٹرونک میوزک فیسٹیول ایسے وقت میں آیا جب سعودی رہنما اپنی قدامت پسند تصویر کو تبدیل کرنے اور اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دے رہے ہیں.

ایک نوجوان سعودی خاتون جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کہ اس طرح کے واقعات بہرحال نوجوان نسلوں کو ایک آؤٹ لیٹ پیش کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ "ہم موسیقی، تفریح، فلموں، قہقہوں اور سیر و تفریح کے پیاسے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنے ملک کو دوبارہ دریافت کر رہے ہیں، اس سے ہمین بہت خوشی ہوتی ہے"۔

قدامت پسند خلیجی ریاست میں ایک سماجی تبدیلی آئی ہے جس میں خواتین کو ڈرائونگ پر عائد پابندی کو ہٹانا اور مخلوط کنسرٹس اور دیگر تقریبات کی اجازت دینا شامل ہے۔

Read Comments