Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی عرب:میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ افراد کی شرکت

سعودی عرب میں چار روزہ تقریب کے اختتام پر حکام نے بتایا کہ میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2021 10:58am
سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافات میں بنبان میں MDLBEAST کے زیر اہتمام ساؤنڈ اسٹورم میوزک فیسٹیول میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ تصویر: اے ایف پی
سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافات میں بنبان میں MDLBEAST کے زیر اہتمام ساؤنڈ اسٹورم میوزک فیسٹیول میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ تصویر: اے ایف پی

سعودی عرب میں میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔

تیل کی دولت سے مالا مال صحرائی مملکت سعودی عرب میں چار روزہ تقریب کے اختتام پر حکام نے بتایا کہ میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔

الیکٹرونک میوزک فیسٹیول ایسے وقت میں آیا جب سعودی رہنما اپنی قدامت پسند تصویر کو تبدیل کرنے اور اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دے رہے ہیں.

ایک نوجوان سعودی خاتون جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کہ اس طرح کے واقعات بہرحال نوجوان نسلوں کو ایک آؤٹ لیٹ پیش کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ "ہم موسیقی، تفریح، فلموں، قہقہوں اور سیر و تفریح کے پیاسے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنے ملک کو دوبارہ دریافت کر رہے ہیں، اس سے ہمین بہت خوشی ہوتی ہے"۔

قدامت پسند خلیجی ریاست میں ایک سماجی تبدیلی آئی ہے جس میں خواتین کو ڈرائونگ پر عائد پابندی کو ہٹانا اور مخلوط کنسرٹس اور دیگر تقریبات کی اجازت دینا شامل ہے۔

Concert

entertainment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div