Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2022 08:08pm

ایکسپو سینٹر ویکسینیشن سنٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

رپورٹ : کامران شیخ

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر میں چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری۔

گذشتہ روز ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کا سلسلہ ختم کردیا گیا تھا تاہم آج دوسرے روز صبح سے عملہ سراپا احتجا ج ہے.

ویکسینیشن کا عمل بند ہونے سے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری پریشان اور مایوس ہوکر لوٹ گئے ۔

ویکسینیشن سینٹر کے قیام کے بعد سے ابتک ویکسینیٹرز اورڈیٹاانٹری آپریٹرز چھٹی بار تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔

عملے کے احتجاج کے دوران دوپہر12بجےکےبعد انچارج ڈاکٹرراج کمارنے خود انٹری شروع کرنے کی کوشش کی تاہم احتجاجی ورکرز نےسسٹم کاپاس ورڈدینے سے انکارکردیا۔

ڈاکٹرراج کمار نے لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ڈیٹا کی مینوٸل انٹری کی اور ویکسینیشن کارڈ بھی پر کئے۔

اس موقع پر احتجاجی عملے کا کہنا تھا کہ جب تنخواہ نہیں ملتی تو وہ کام نہیں کریں گے۔ "ہم نےچھٹی بارہڑتال کی ہے لیکن ہرمرتبہ انتظامیہ کےکہنےپرکام بھی شروع کیا ہے"، اس کے باوجود ان کی تنخواہ بحال نہیں کی گئی ۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہناہے کہ تنخواہ دینا میرااختیارنہیں ہے میں کوششوں میں مصروف ہوں اور جانتا ہوں کہ ناانصافی ہورہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند روز میں فنڈز جاری ہونے کا امکان ہے۔تو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

Read Comments