Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایکسپو سینٹر ویکسینیشن سنٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

ملک کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر کے قیام کے بعد سے ابتک عملہ چھٹی بار تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سراپا احتجاج ہے
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2022 08:08pm
ایکسپو سینٹر کا احتجاجی عملہ لائحہ عمل پر گفتو شنید کر رہے ہیں۔ کامران شیخ
ایکسپو سینٹر کا احتجاجی عملہ لائحہ عمل پر گفتو شنید کر رہے ہیں۔ کامران شیخ

رپورٹ : کامران شیخ

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر میں چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری۔

گذشتہ روز ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کا سلسلہ ختم کردیا گیا تھا تاہم آج دوسرے روز صبح سے عملہ سراپا احتجا ج ہے.

ویکسینیشن کا عمل بند ہونے سے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری پریشان اور مایوس ہوکر لوٹ گئے ۔

ویکسینیشن سینٹر کے قیام کے بعد سے ابتک ویکسینیٹرز اورڈیٹاانٹری آپریٹرز چھٹی بار تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔

عملے کے احتجاج کے دوران دوپہر12بجےکےبعد انچارج ڈاکٹرراج کمارنے خود انٹری شروع کرنے کی کوشش کی تاہم احتجاجی ورکرز نےسسٹم کاپاس ورڈدینے سے انکارکردیا۔

ڈاکٹرراج کمار نے لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ڈیٹا کی مینوٸل انٹری کی اور ویکسینیشن کارڈ بھی پر کئے۔

اس موقع پر احتجاجی عملے کا کہنا تھا کہ جب تنخواہ نہیں ملتی تو وہ کام نہیں کریں گے۔ "ہم نےچھٹی بارہڑتال کی ہے لیکن ہرمرتبہ انتظامیہ کےکہنےپرکام بھی شروع کیا ہے"، اس کے باوجود ان کی تنخواہ بحال نہیں کی گئی ۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہناہے کہ تنخواہ دینا میرااختیارنہیں ہے میں کوششوں میں مصروف ہوں اور جانتا ہوں کہ ناانصافی ہورہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند روز میں فنڈز جاری ہونے کا امکان ہے۔تو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

پاکستان

karachi

protest

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div