Aaj Logo

شائع 26 فروری 2022 08:21pm

سعودی عرب: بچوں کو 2 مقدس مساجد میں داخلے کیلئے اجازت نامہ لینا ہوگا

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ 7 سال اور اس سے زائد عمر کے بچے اب 2 مقدس مساجد میں داخلے کیلئے اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے "توکلنا" ایپلی کیشن ان کی صحت کے بارے میں بتاتی ہے جبکہ ان کی حفاظت کے یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان کا مدافعتی نظام ٹھیک ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ کرنے کی خواہش رکھنے والے کسی بھی شخص کو "اتمرنا" یا "توکلنا" ایپلی کیشنز سے اس شرط پر اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا کہ ایپ میں ان کی صحت درست بتائی گئی ہو۔

وزارت نے کہا کہ بار بار عمرہ کے اجازت نامے ہر 10 دن میں ایک بار جاری کیے جائیں گے۔

وزارت نے واضح کیا کہ کسی بھی اپ ڈیٹ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Read Comments