Aaj Logo

شائع 16 اپريل 2022 03:08pm

حکومت عالمی بینک اور آئی ایم ایف سے رابطے کیلئے پرعزم ہے: مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نئی قائم ہونے والی حکومت عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے" کیلئے پرعزم ہے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ "ڈاکٹر ناجی بینہسین، پاکستان کیلئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر ایستھر پیریز روئز نے مجھ سے بشکریہ ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "پاکستان ان اداروں کے ساتھ قریبی روابط جاری رکھے گا اور ایسی اصلاحات کو آگے بڑھائے گا جس کے نتیجے میں میکرو اکنامک استحکام آئے گا"۔

دریں اثنا ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر مزید 470 ملین ڈالر گر کر 10.85 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

Read Comments