Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2022 09:52pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 27 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوکر 186.70 روپے پر بند ہوا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 186 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر رواں ہفتے کے دوران پانچ روز میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 187 روپے 80 پیسے ہے۔

خیال رہے کہ 7 اپریل کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 188 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔

Read Comments