Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2022 05:10pm

ملک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا

کراچی: پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوکر 186.04 روپے پر بند ہوا ہے۔

ہفتے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت فروخت پچاس پیسے کمی کے بعد 186 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ 7 اپریل کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 188 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔

Read Comments