Aaj Logo

شائع 28 اپريل 2022 05:20pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوکر 185.87 روپے پر بند ہوا ہے۔

ہفتے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 186 روپے ہے۔

Read Comments